Uzak Sehir Season 2 Episode 6 (34) Urdu Subtitles
حویلی میں یہ خبر ملتے ہی سارے بڑے شہر کے لئے نکلے تھے اوزے اور مہر کا اغوا کوئی معمولی بات ہر گز نہیں تھی۔
جبران خانزادہ نے اپنے اثرورسوخ استعمال کئے تھے وہ آغا جان کے ساتھ پہلی فرصت میں شہر آئے تھے۔
مہمند کے انہیں سالک کا ایڈریس دیا تھا کیونکہ اسکا اور التمش کا گھر دونوں فلحال سیل تھے وہاں سبھی انویسٹیگیشن جاری ہے۔۔
گھر میں داخل ہوتے ہی ان کی نیت سامنے سے آتی زہرہ بیگم پر پڑی تو سامنے زہرہ بیگم جو دیکھ جہاں وہ ساکت ہوئے تھے وہیں اپنے باپ بھائیوں کو اتنے سالوں بعد اپنے سامنے دیکھ زہرہ بیگم پتھر کی ہوئی تھیں۔۔
باپ بھائی کا سامنا بھی بھی ہوا تو کن حالات میں۔۔۔
“بابا” ان کے لب سرسرائے تھے۔
آنسو تواتر سے گال بھگوتے جا رہے تھے ۔۔
اس سے پہلے وہ آگے بڑھ کر ان کے سینے سے لگتیں جبران خانزادہ کے بجتے فون نے ان سب کو اس لمحے سے نکالا تھا۔۔
“ہیلو؟”
“لگتا ہے بہن سے مل لئے جبران خانزادہ”
“کون بات کر رہا ہے؟”
“کون بات کر رہا ہوں یہ بات چھوڑو میری بات سنو بہوؤں کے ساتھ تمہاری بھتیجی بھی میرے پاس ہے تمہیں برباد کرنے ان سارا انتظام کر رکھا ہے میں نے کہہ دینا اپنے ان تین نام کے شیروں کو
“
فون کٹ چکا تھا۔۔
“کس کا فون تھا؟”
“پتا نہیں آغا جان وہ کہہ رہا تھا ہماری بھتیجی ان کے پاس”
“حورے نہیں حورے کیسے وہ تو اوپر”
آدھی ادھوری بات کہتے وہ اندر بھاگی تو آغا جان اور جبران خانزادہ نے بھی بھاگ کر ان کے پیچھے اندر قدم بڑھائے تھے۔۔
“زہرہ کیا ہوا ہے؟”
انہیں تیزی سے اوپر جاتے دیکھ کر روبینہ بیگم نے پوچھا مگر بنا کوئی جواب دئیے وہ تیزی سے سالک کے کمرے میں آئی تھیں جہاں خالی کمرہ ان کا منہ چڑا رہا تھا البتہ بالکونی کا دروازہ کھلا تھا۔۔
وہ حورے کو بھی لے گئے تھے۔
ان کے دل پر ہاتھ پڑا تھا۔
فورآ سے بھاگتے وہ نیچے آئیں تھیں۔
“لالہ بابا وہ حورے کو لے گئے وہ علی لالہ کی حورے کو لے گئے”
روتے بلکتے کہتے انہوں نے اپنے باپ بھائی کے سروں پر دھماکہ کیا تھا۔
“علی یار”
“میری بہو علی لالہ کی بیٹی حورے وہ لوگ انہیں لے گئے میرا حیدر میں اسے کیا جواب دونگی ؟”
سسک کر کہتے وہ بری طرح رو دیں ۔۔
روبینہ بیگم نے آگے بڑھ کر انہیں اپنے ساتھ لگایا جبکہ جبران خانزادہ مہمند کو کال کرنے لگے۔۔
لمحے میں ایک اور قیامت ان سب پر ٹوٹ پڑی تھی زہرہ بیگم رو رو کر نڈھال ہو چکی تھیں انہیں سب سے زیادہ سالک کا خوف تھا اگر اسے یہ پتا چلتا تو کیا ہوتا یہ سوچ سوچ کر ہی انہیں ہول اٹھ رہے تھے مگر اب کچھ نہیں ہوسکتا تھا ان کے ہاتھ اب کچھ بھی نہیں تھا
EPISODE 6 (34) URDU SOURCE 1
EPISODE 6 (34) URDU SOURCE 2
EPISODE 6 (34) URDU SOURCE 3
EPISODE 6 (34) URDU SOURCE 4
EPISODE 6 (34) URDU SOURCE 5
EPISODE 6 (34) URDU SOURCE 6
Uzak Sehir Season 2 Episode 6 (34) Urdu Subtitles