Tasacak Bu Deniz (This Sea Will Overflow) Season 1 Episode 5 with Urdu subtitles

میں تمھیں سب بتاؤں گا لیکن پہلے مجھے باقی گھر والوں سے ملواو ۔ عاشر نے کہا۔
ہاں ضرور کیوں نہیں آؤ نیچے چلتے ہیں ۔ یزدان نے کہا اور دونوں باہر نکل گئے ۔
بھیا آپ کہاں ہیں باہر سب انتظار کر رہے ہیں ۔ کاشان بولا۔
وہ ہم ا ہی رہے تھے تم چلو ۔ یزدان نے جواب دیا ۔
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
دلہے میاں کچھ ہوش ہے تمھیں تمھاری مہندی ہے اور تم ہو کہ پتہ نہیں کہاں گم ہو ۔ فیضان صاحب نے یزدان کو ڈانٹا۔
ہاں یزدان تم کہاں چلے گئے تھے عبیرہ کو اکیلا چھوڑ کر ۔ سعدیہ بیگم نے پوچھا ۔
ماما وہ مجھے آپ سب سے کچھ بات کرنی تھی ۔ یزدان بولا۔
یزدان بھائی اس دن تو آپ کو شادی کی اتنی جلدی تھی کہ آپ نے عبیرہ کے سر پر بندوق رکھ کر نکاح کروایا اور اب جب شادی ہو رہی ہے تو آپ پتہ نہیں کہاں گم ہیں ۔ انعم نے کہا۔
سب ہنسنے لگے تھے ۔
بابا وہ ۔ یزدان نے کچھ کہنا چاہا۔
بیٹا پہلے یہاں اؤ فوٹو شوٹ کرواؤ پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے سب نے گھر جانا ہے اپنے ۔ سعدیہ بیگم بولیں ۔
یزدان نے سب کے ساتھ تصاویر بنوائیں سب اپنے اپنے گھروں کو واپس جانے لگے ۔
تب ہی فرح بیگم ( صبا کی والدہ) نے کہا : ہمیں اب اجازت دیں ہم چلتے ہیں۔
جی بہن جی ضرور کل ملتے ہیں پھر بارات پر ۔
عدیلہ بیگم نے کہا ۔
صبا رک جاؤ نا آج ۔ عبیرہ نے کہا ۔
میں کیسے رک سکتی ہوں ۔ صبا حیران ہوئی ۔
آنٹی پلیز آج اسے یہاں رکنے دیں پلیز ۔ عبیرہ نے فرح بیگم سے التجا کی ۔
ٹھیک ہے بیٹا رکھ لو اسے کوئی بات نہیں۔ فرح بیگم نے پیار سے کہا۔
لیکن عبیرہ کل تمھاری بارات ہے مجھے بتایا ہوتا تو میں اپنے کپڑے اور باقی چیزیں لے آتی ۔ صبا بولی
صبح پارلر جاتے ہوئے راستے میں لے لینا تم اپنی چیزیں ابھی آرام سے بیٹھو بہت ساری باتیں کرنی ہیں مجھے تمھارے ساتھ ۔ عبیرہ نے کہا ۔
بابا یہ میرا دوست ہے انسپکٹر عاشر اسے تو آپ لوگ جانتے ہیں ۔ یزدان نے تعارف کروایا ۔
ہاں بیٹا ہم جانتے ہیں ۔ نعمان صاحب نے کہا ۔
عاشر یہ میرے تایا جان ہیں امان کے ابو۔ یزدان نے احمد صاحب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔
امان عاشر بیٹا کیا تم جانتے ہو میرے امان کو ۔ احمد صاحب آٹھ کر عاشر کے پاس آئے ۔
عاشر نہیں امان کہیے مجھے بابا ۔ عاشر نے احمد صاحب کے گلے لگتے ہوئےکہا ۔
بابا عاشر تم تایا جان کو بابا کیوں کہ رہے ہو ۔ یزدان نے پوچھا۔
کیونکہ میں ہی امان ہوں ۔ عاشر بولا۔
کیا تم میرے امان ہو امان میرے بچے میری جان ۔ احمد صاحب نے عاشر کو گلے لگایا۔
سب حیران تھے کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا عاشر ہی امان تھا ایک طرف امان کے واپس آنے کی خوشی تو دوسری طرف سچ جاننے کا تجسس ۔

 

 

Tasacak Bu Deniz (This Sea Will Overflow) Season 1 Episode 5 with Urdu subtitles