Tasacak Bu Deniz (This Sea Will Overflow) Season 1 Episode 4 with Urdu subtitles

قسط نمبر
کمرے میں ہلکی سی دھوپ کھڑکی کے پردوں سے چھن کر اندر آ رہی تھی۔ عبیرہ نرم سفید چادر میں لپٹی، گہری نیند میں تھی۔ یزدان، ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ، اس کے قریب بیٹھا اُسے دیکھ رہا تھا۔ باہر سے ہلکی ہلکی آوازیں آ رہی تھیں—سعدیہ بیگم کی آواز، “یزدان! سب ناشتہ کر رہے ہیں، عبیرہ کو بھی لے آؤ۔”
یزدان نے آہستہ سے عبیرہ کے بالوں کو پیچھے کیا اور جھک کر اس کے کان میں کہا،
“سب تمہارا انتظار کر رہے ہیں، میری پیاری بیگم صاحبہ۔”
عبیرہ نے آنکھیں بند رکھتے ہوئے کروٹ لی اور منہ چادر میں چھپا لیا،
“سونے دو نا، پہلی صبح ہے، تھوڑا سا تو آرام کرنے دو۔”
یزدان ہنس پڑا، “پہلی صبح ہے، اسی لیے سب تمہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔”
عبیرہ نے ایک آنکھ کھول کر شرارتی انداز میں کہا،
“سب مجھے دیکھنا چاہتے ہیں یا تم؟”
یزدان نے چادر کھینچی، “دونوں۔ لیکن تمہیں اٹھانا میری ذمہ داری ہے۔”
عبیرہ نے ہنستے ہوئے تکیہ اس پر پھینکا، “بس پانچ منٹ اور!”
یزدان نے ہاتھ جوڑ لیے، “پانچ منٹ بعد میں تمہیں اٹھانے نہیں، اٹھا لے جاؤں گا۔”
عبیرہ نے ہنستے ہوئے چادر میں چھپتے ہوئے کہا، “ٹھیک ہے، لیکن ناشتہ میں صرف تمہارے ساتھ کروں گی۔”
یزدان نے مسکرا کر کہا، “یہ تو ویسے بھی طے ہے، عبیرہ بیگم۔”
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
عبیرہ اور یزدان، نکھرے ہوئے، مسکراتے چہروں کے ساتھ نیچے آئے۔ ناشتہ کی میز پر سب مصروف تھے
یزدان نے سب کو سلام کیا، عبیرہ نے شرماتے ہوئے سر جھکا کر سلام کیا اور دونوں ساتھ بیٹھ گئے۔ ماحول میں محبت اور اپنائیت کی خوشبو تھی۔
تب ہی حمدان صاحب نے کھنکھارتے ہوئے سب کی توجہ اپنی طرف کی،
“ایک خوشخبری ہے سب کے لیے!”سب نے چونک کر ان کی طرف دیکھا۔
کیسی خوشخبری ابا جان ۔ احمد صاحب نے پوچھا ۔
“روبینہ نے ارحم کے رشتے کے لیے ہاں کر دی ہے!” حمدان صاحب نے جواب دیا ۔
ایک لمحے کو خاموشی چھا گئی، پھر جیسے خوشی کا طوفان آ گیا۔ سب نے تالیاں بجائیں، مبارکبادیں دیں،
شازیہ بیگم نے کہا، “تو پھر دیر کس بات کی؟ شادی کی تاریخ طے کرتے ہیں!”
سب نے مل کر فیصلہ کیا:
اگلے جمعے کی صبح نکاح ، جمعے کی رات*: مہندی ۔ ہفتے کا دن بارات اور اتوار کو ولیمہ
سب بہت خوش تھے لیکن بہت ساری تیاریاں باقی تھیں ۔
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️

 

 

EPISODE 4 URDU SOURCE 5

Tasacak Bu Deniz (This Sea Will Overflow) Season 1 Episode 4 with Urdu subtitles