“میرب” کے ماں باپ کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے ، آخر یہ ان کی نواسی کی سالگرہ تھی، اور “رومان شاہ” کی بیٹی کی سالگرہ ہو ، تو کہیں کوئی کمی رہ ہی نہیں سکتی اتھی
بال روشنیوں سے جگمگار ہا تھا، اور ماحول میں خوشبو اور خوشیوں کی ہلچل تھی۔ “ہیپی برتھ ڈے… ہیپی برتھ ڈے” کی آواز میں چاروں طرف گونج رہی تھیں۔ ہال کے بیچوں بیچ پانچ سٹیپ والا خوبصورت کیک سجا ہوا تھا، جس پر ننھی ” آیت ” کا نام لکھا تھا، اور گلابی و سنہری روشنیوں میں وہ کیک کسی شاہی تقریب کا حصہ لگ رہا تھا۔
رومان شاہ” نے اپنی شہزادی کو محبت سے گود میں اٹھایا، اور ننھی انگلیوں میں چھری ” تھما کر اپنی مضبوط گرفت میں اسے سنبھالا۔ “میرب”، “رائم ” اور “رومان شاه ” تینوں ایک ساتھ تھے ، اور جیسے ہی چھری نے کیک کو چھوا، تالیوں کی گونج نے ماحول کو مزید پر جوش بنادیا۔ ننھی پری ” آیت ” کی خوشی دیدنی تھی ، اس کی چمکتی آنکھیں، کھلکھلاتی ہنسی سب کو اپنی طرف متوجہ کر رہی تھی۔ کیک کے نرم و ملائم ٹکڑے مہمانوں میں تقسیم ہونے لگے ، ملازمین مستعدی سے سب کو سرونگ کر رہے تھے، اور ہر طرف گفٹس کا ڈھیر لگ چکا تھا۔
سب مہمان اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ننھی ” آیت ” کو تحفے دے رہے تھے ، جو خوشی سے کبھی اپنے بابا کی طرف دیکھتی، کبھی اپنی ماں اور بھائی کی طرف۔ “رومان شاہ” نے بیٹی کی پیشانی پر محبت بھر ابوسہ دیا، جبکہ “میرب” نے نرمی سے اس کی خوشی میں مزید رنگ بھرتے ہوئے اسے سینے سے لگا لیا۔
یہ ایک شاہانہ اور خوشیوں بھر المحہ تھا، جہاں ہر آنکھ خوشی سے جگمگار ہی تھی، اور ہر چہرے پر مسکراہٹوں کی بہار تھی ” ! اصل تحفہ تو ابھی باقی تھا ” رومان شاہ” نے مسکراتے ہوئے اپنی نتھی شہزادی کو ایک شاندار ڈال ہاؤس گفٹ ” کیا، جو کسی پریوں کے محل سے کم نہ تھا۔ رنگ برنگی ڈالز ، خوبصورت فرنیچر ، جھولے اور ننھے ننھے کمروں سے سجا یہ ڈال ہاؤس دیکھ کر ” آیت ” کی خوشی ساتویں آسمان کو چھورہی تھی لیکن سب سے قیمتی تحفہ تب آیا جب “رومان شاہ” نے ایک چمکتا ہوا ہیروں کا تاج نکالا ، جسے اس نے اپنے ہاتھوں سے محبت سے اپنی بیٹی کے سر پر سجایا۔ ” آیت ” نے جیسے ہی آئینے میں خود کو دیکھا، تو ننھی پری نے خوشی سے تالی بجادی۔
میرب” نے آگے بڑھ کر ” آیت ” کو خوبصورت ریپر میں پیک ڈائمنڈ کی ہیئر پن” کی جوڑی گفٹ کی تھی۔ جس کو جلدی سے کھول کر اس کے بالوں پر لگادیا گیا جو اس کی چھوٹی چھوٹی زلفوں کو مزید دلکش بنارہی تھی۔ “شاہ میر ” اور “مربا” کے تحفے کا سب کو انتظار تھا، کیونکہ وہ دونوں ہمیشہ کچھ خاص ہی کرتے تھے ۔ ” عبد اللہ “،
“عبدالرحمن ” اور ” آیت ” ننھی پری کے لیے الگ سے خاص گفٹس لائے تھے ، جنہیں دیکھ کر آیت کی آنکھوں میں مزید چمک آگئی۔ ” رائم ” نے آگے بڑھ کر اپنی بہن کو ایک پیاری سی گڑیا پیش کی، جو ” آیت ” نے فوراً گلے لگالی۔
یہ تو سب کچھ ہے ، مگر نانا نانی کے تحفے کہاں ہیں ؟”
Tasacak Bu Deniz (This Sea Will Overflow) Season 1 Episode 2 with Urdu subtitles